23 مارچ، 2014، 1:02 PM

اسپین

اسپین میں بے روزگاری کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اسپین میں بے روزگاری کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

مہر نیوز/ 23 مارچ / 2014 ء :اسپین میں بے روزگاری کے خلاف ہزاروں افراد نےسڑکوں پرنکل کراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں بے روزگاری کے خلاف ہزاروں افراد نےسڑکوں پرنکل کراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا عوامی مارچ شام ہوتے ہی پر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴکیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے فائر کیے اور متعدد افرد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مظاہریں سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یوریی یونین کے کفایت شعاری اقدامات سے بیروزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اس سے تعلیم، صحت، ہاوسنگ اور دیگر کئی شعبے بھی تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کفایت شعاری اقدامات فوری طورپر ختم کیے جائیں۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے کئي ممالک شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

News ID 1834432

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha